امریکا نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے دوران مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاکا میں 6 افراد ہلاکت کی خبریں دیکھی ہیں اور وہاں پرتشدد واقعات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بنگلایش میں پرامن احتجاج پر زور دیتے ہیں اور پرامن مظاہرین پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اور ڈھاکا میں موجود سفارتخانہ بھی صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔