ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے، بالائی کے پی، شمال مشرقی پنجاب،جنوب مشرقی،زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
دن کے وقت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیتاہم دیر، سوات،چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس کی صورتحال برقرار ہے، دن بھر سمندری ہوائیں معطل، مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔