مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 18 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
صدر کاشف چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔