مسلم لیگ ( ق ) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی کے فیصلے پر رد عمل جاری کردیا۔
ترجمان ق لیگ مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی بارے عجلت سے گریز کیا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ ( ق ) کا کہنا تھا کہ پابندی کے متعلق چودھری شجاعت حسین کا موقف واضع ہے، حکومت کو سپریم کورٹ میں پابندی کی وجوہات کو ثابت کرنا پڑے گا۔
مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ ریاست کا دل بڑا ہوتا ہے اسے وسیع ظرف دکھانا چاہیے، تحریک انصاف بھی رویئے پر غور کرے ، ملک انتہاء پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت اور اپوزیشن ذمہ داریاں ادا نہیں کر پارہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے سیاسی ومعاشی استحکام کی راہ مزید مشکل ہو جائے گی۔