بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات اپنے پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں جس میں دنیا بھر سے مہمانوں نے شرکت کی جبکہ انہیں قیمتی ترین تحائف بھی دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شریک افراد کا خاص خیال رکھا گیا جبکہ پرفارم کرنے والوں نے بھی اربوں روپے کمائے اور اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ گئے ۔
دُلہے میاں اننت امبانی نے اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے اپنے تمام دوستوں سمیت معروف اداکار شاہ رخ خان رنویر سنگھ کو بیش قیمت گھڑیاں تحفے میں دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔
اننت امبانی کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی میں 41 ملی میٹر 18 قیراط پنک گولڈ کا کیس ہے جو 9.5 ملی میٹر موٹا، نیلم کرسٹل بیک اور اسکرو لاک کراؤن کے ساتھ ہے۔
گھڑی میں پنک گولڈ ٹن والا اندرونی بیزل اور مینوفیکچر کیلیبر 5134 سیلف وائنڈنگ موومنٹ شامل ہے جس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی ہے۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات مارچ میں 3 روزہ جشن سے شروع ہوئی تھیں۔