ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ واربریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی کےدرمیان مذاکرات کامیابی سےمکمل ہوئے۔
،ترجمان دفترخارجہ نےکہا فریقین کےدرمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پرپیشرفت ہوئیٓ پاکستان نے جنیوا میں او آئی سی گروپ کےساتھ مل کرتقریب کا انعقادکیا،نفرت، منافرت،عدم مساوات کےخاتمےکیلئےتقریب منعقد کی گئی۔قابض بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کا سلسلہ جاری ہے
ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہا نگران وزیرخارجہ اس وقت چین میں موجود ہیں،نگران وزیرخارجہ ٹرانس ہمالیہ کانفرنس میں شرکت کررہےہیں،نگران وزیرخارجہ چینی ہم منصب کی دعوت پرگئے ہیں۔آج صبح نگران وزیرخارجہ نےکانفرنس سے خطاب کیا،چینی وزیرخارجہ سےملاقات میں سی پیک سمیت دیگر امورپرگفتگوہوئی۔