پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کی پارٹی وابستگی کےحلف نامے جمع کرانے کا معاملہ ، اب تک 3 ارکان قومی اسمبلی بیرون ملک ہونے پر بیان حلفی پارٹی کوجمع نہیں کرا سکے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے41میں سے37ارکان نےپی ٹی آئی کوپارٹی وابستگی کےحلف نامےجمع کرا دیے ،فہیم خان کی سربراہی میں سندھ اسمبلی 9 ارکان نے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرا دیئے ۔
پنجاب اسمبلی کے 100 سے زائد ارکان کے پی ٹی آئی سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ جمع کروائے گئے ، کے پی اسمبلی سے بھی متعدد ارکان نے پارٹی سے وابستگی کے سرٹیفیکیٹ جمع کرا دیئے۔
ارکان بیان حلفی پارٹی کے پاس جمع کرارہےہیں، بعد میں الیکشن کمیشن جمع ہوں گے۔