صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی بنوں میں سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی پر داد شجاعت دی اور کہا پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے ایکس پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کونے میں محصور کردیا پاک فوج نےدشمن کے دانت کھٹے کئے، دوبارہ کوئی ایسی مذموم کارروائی نہیں کرے گا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کو کچلنے اور دشمن کی بیخ کنی کیلئے ہردم تیار ہیں، ملکی سلامتی کو اپنی جانوں سے زیادہ عزیز رکھنے پر بہادر فوج کو قوم کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر نےکہا ہمارے بچوں کےمحفوظ مستقبل کیلئےجانوں کا نذرانہ دینے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم پاک فوج کےشہدا اورغازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے سے قوم اپنے عسکری اداروں پر نازاں ہے۔