عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رحجان دیکھنے کوملا ہے۔ ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1362 پوائنٹس اضافے کے بعد 81306 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا ہے۔ 100انڈیکس 81306 پوائنٹس کی سطح پردیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 13 جولائی کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا، جس کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔ معاہدے کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔