کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے 2 طلبہ نے داخلہ معطل کرنے پر یونیورسٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
متاثرہ طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر یونیورسٹی کی جانب سے ان کے داخلے معطل کر دیئے گئے تھے۔
طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ کے اقدام سے مستقبل خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے طلبہ کی درخواست پر این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالت عالیہ کی جانب سے فریقین کو 19 نومبر کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔