پاکستان فلار ملزایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرِ اعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی سے ملاقات میں عشرہ محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنےکا اعلان کر دیا۔
فلار ملزایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِاعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کو ہڑتال کے اسباب اور ودہولڈنگ ٹیکس کے اثرات پر بریفنگ دی۔
خصوصی کمیٹی نے فلار ملز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنےکا اعلان کر دیا۔
فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی فلور ملز کل سے معمول کے مطابق کام کریں گی۔ وفد نے وزیرِاعظم ، وزیراعلٰی پنجاب ، صوبائی وزیر خوراک اور کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ فلار ملز ایسوسی ایشن کو بائیس جولائی تک مسائل کے حل کی توقع ہے۔