پی ٹی آئی کورکمیٹی نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی تو ملک گیر مزاحمت کریں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ہنگامی اجلاس پر نےبانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس فیصلے کے اثرات پر غور بھی کیا گیا۔
کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی و اہلیہ کی بریت کےفیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دےدیا اور کہا کہ دونوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر براہِ راست عوام کی عدالت سے رجوع کریں گے۔
پی ٹی آئی کورکمیٹی کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی تو ملک گیر مزاحمت کریں گے،9مئی مقدمات یا توشہ خانہ کیس میں گرفتاری قابل قبول نہیں ہوگی،بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ تحائف یا اُن کی فروخت سے کوئی تعلق نہیں۔