سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا، ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اہم سماعت کے روز جیل افسران کو فوری طور پر سابقہ چارج چھوڑ کر نئی تعیناتی کا چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔
محکمہ جیل خانہ جات گریڈ انیس کے عبدالغفور انجم کو سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جو اس سے پہلے فیصل آباد جیل میں بطور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے جبکہ اسد وڑائچ کو سپریٹینڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سپریٹنڈنٹ ساجد بیگ سنٹرل جیل ساہیوال کو عبدالغفور انجم کی جگہ سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گزشتہ شب جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اسد وڑائچ کی تعیناتی کے دوران پہلی مرتبہ اڈیالہ جیل میں تین افراد کا قتل ہوا اور اس سے متعلق ایک مقدمہ جیل انتظامیہ کے خلاف بھی درج ہے۔