سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کو 27 نشستیں ملنے کے بعد بھی حکومتی اتحاد کا پلڑا بھاری ہے، مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 205 ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جنرل 164 نشستیں، اقلیتوں کی 5 جبکہ خواتین کی 36 نشستیں ہیں، سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 104 ہے۔ مخصوص نشستوں ملنے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی مجموعی تعداد 131 ہو گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 11 تین خواتین شامل ہیں، پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، خواتین کی 3 ملی ہے، پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں کل 14 نشستیں ہیں۔
ق لیگ کے ارکان کی تعداد، 8 ہے2 خواتین کی نشستیں ملا کر مجموعی تعداد 10 ہے، آئی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 5 ہے ایک خواتین کی ملا کر کل 6 ارکان ہے۔ ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم کی پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 کا ہے۔
مخصوس نشتیں سنی اتحاد کو ملنے کے بعد ایوان کی مجموعی تعداد 369 ہو گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے پی پی 269 میں الیکشن نہیں ہوا، لاہور کے حلقے 171 سے سنی اتحاد کونسل کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال نے تاحال حلف نہیں لیا ہے۔