ارض وطن کے دفاع اور ملک و قوم کے مستقبل کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہر پاکستانی کا فخر ہیں۔
مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ ایسا ہی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ میر جہانگیر خان مری ہے جنہوں نے 10 جولائی 2009 کو باجوڑ کی وادیوں میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
لیفٹیننٹ جہانگیر مری کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہید کے ورثاء کے ہمراہ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔