لاہور کے علاقے کاہنہ میں طالبات کی ساتھیوں سمیت نجی کالج پر حملے کی ایک اورکلوزسرکٹ فوٹیج منظرعام پرآگئی ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔۔
طالبات نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نجی میڈیا کالج پر حملہ کیا اور کالج پرنسپل سمیت دیگرعملے پر تشدد کیاتھا۔ جس کی ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔ فوٹیج میں طالبہ کوکالج پرنسپل ڈاکٹرثانیہ پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں واضع طورپردیکھاجاسکتاہے کہ ملزمان تشدد کے ساتھ کالج پرنسپل کو گھسیٹتے بھی نظرآتے ہیں ۔۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ڈاکٹرثانیہ کی مدعیت میں درج کررکھا ہے ۔۔ پولیس کا کہنا ہے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔