ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹس ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 24 کروڑ ڈالر ہو گئے۔