پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی فی تولہ میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت ٔ 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہوگئی۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 382 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔