پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔