معصوم شہریوں سے ویزے کےنام پر لاکھوں روپےبٹورنےوالےدوملزمان کو چکوال سے گرفتارکر لیا گیا۔
ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے گرفتارکیا۔شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے ملزمان میں مقصود اور اشرف شامل ہیں۔
ملزمان نےدبئی مین ملازمت کا جھانسہ دے کرپانچ شہریوں سے مجموعی طور پر پچیس لاکھ روپےبٹورے اور بعد میں روپوش ہو گئے تھے،گرفتارملزمان سے تفتیش کا آغازکردیا گیا۔