عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستوری جاری ہے ۔ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر سے بڑھ کر 93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ڈالر کی قیمت کم نہ ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی میں خام تیل کی قیمت میں 2742روپے فی بیرل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں فی بیرل خام تیل کی قیمت 25 ہزار 344 روپے بنتی تھی،16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک میں تیل اورگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیا گیا۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیادہ ہے۔