دنیا میں زیرو ویسٹ لائف اسٹائل کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،یہ آلودگی کم کرنے کی ایک بہترین حکمت عملی ہے،یعنی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل سےہم آلودگی کی وجوہ پر قابو پا سکتے ہیں۔
اس وقت سب سے اہم کردار ہم سب کا بحثیت قوم انفرادی ذمہ داری کے طور پر ہے، ہم سب کو اپنے اپنے حصےکا کردار ادا کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانا ہے۔
اگر ہم زیرو ویسٹ لائف سٹائل کو اپنا لیں تو گندگی اور آلودگی سے جلد ہی مکمل چھٹکارا پا لیں گے،پاکستان میں روزانہ 71 ہزار سے زائد کچرا جمع ہو جاتا ہے اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
زیرو ویسٹ لائف سٹائل سےہم آلودگی کی وجوہات پر قابو پا سکتے ہیں،زیرو ویسٹ لائف سٹائل کےاصولوں کو اپنانےکا اہم جزو یہ ہےکہ کوڑے دان میں کچرےکی مقدار نہ ہونے کے برابر ہو۔
دنیا میں زیرو ویسٹ لائف سٹائل کارحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے،زیرو ویسٹ لائف سٹائل کواپنانے کے لئےہمیں ریفیوز،ری ریوز،ری ڈیوس، ری سائیکل اور روٹ کے اصولوں پرعمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی روز مرہ کی زندگی سےغیر ضروری اشیاء کا استعمال بالکل محدود کر دیں، پلاسٹک بیگز کے بجائے پیپربیگز استعمال کریں جبکہ ضافی کپڑے اور غیرضروری پلاسٹک سے بنی اشیاء بالکل نہ استعمال کریں۔
پرانی چیزوں کو پھینکنے کے بجائے دوبارہ قابلِ استعمال بنائیں اورکھانے کی بچی اشیاء سے کھاد بنانے کے رحجان کو فروغ دیں
بحیثیت قوم ہمیں چاہیے کہ زیرو ویسٹ لائف سٹائل اپنا کر صاف ستھرے معاشرے کی تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔