پاکستان کے دو کوہ پیماؤں دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر کرلی۔
دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کی۔
چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے 6 بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔
سیکرٹری الپائن کلب آف کے مطابق مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیما اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔
نانگا پربت یا ننگی پہاڑی کو علاقائی زبان میں دیامیر بھی پکارا جاتا ہے جس کا مطلب ہے پہاڑوں کا بادشاہ ۔
یہ چوٹی پاکستان میں گلگت بلتستان کے علاقے میں سطح سمندر سے 8126 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔