اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس نے پاکستان کی سیکورٹی صورتحال پر سالانہ سیکورٹی سروے 2024 جاری کردیا ہے جس کے مطابق 200 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سکیورٹی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سروے میں پاکستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے خدشات کو اجاگر کیا گیا۔
او آئی سی سی کے مطابف سروے کا انعقاد جون 2024میں کیا گیا اور 2023 میں سکیورٹی کی صورتحال کے مقابلے میں سروے کے شرکاء کے مطابق 2024 میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال مزید خراب ہوئی۔
کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد سکیورٹی صورتحال خراب ہوگئی۔
او آئی سی سی آئی کے ممبران نے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پرتشویش کا اظہار کیا۔
سروے کے مطابق بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال بھی مزید خراب ہوئی ہے اور 68 فیصد سے بڑھ کر 75فیصد ہوگئی ہے جبکہ ملک کے کچھ شہروں میں سکیورٹی کی صورتحال میں معمولی بہتری بھی نوٹ کی گئی ہے۔
لاہور میں سکیورٹی کی صورتحال گزشتہ سال کے 73 فیصد کے مقابلے میں 49 فیصد، پنجاب میں 63 فیصد کے مقابلے میں 53 فیصد اور پشاور میں 68 فیصد کے مقابلے میں 58 تک پہنچ گئی ہے۔
2023 کے سروے کی طرح 2024 میں بھی سروے کے 71 فیصد شرکاء کے پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے سکیورٹی خدشات سر فہرست ہیں۔
پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو کاروبار کرنے کی مشکلات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔