سیکورٹی فورسز نے سمگلنگ کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
کلات کوئٹہ کےمقام پرسیکورٹی فورسز نے ناکے پر کنٹینرکو روک کرچیک کیا جس میں سمگل شدہ اشیاء پائی گئیں۔
سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 4 سو ٹائرز، 250 کپڑوں کے تھان، 5 سو کمبلوں کے علاوہ ہتھیار اورگولیاں بھی برآمدکرلیں،ضبط شدہ اشیاء کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائیگا جوان کی مالیت کا تعین کرینگے۔
اس کےعلاوہ 9 جون سے 6 جولائی کےدوران گوادرتا تربت کےعلاقوں سے 42 کلو آئس میتھ کےعلاوہ دیگر منشیات کی بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی
دیگرضبط شدہ ممنوعہ اشیاء میں گٹکا،سگریٹ اورسپاری شامل ہیں جبکہ حکام نے 9 بکریاں بھی برآمد کیں
انسداد سمگلنگ کارروائی کے دوران سمگل شدہ کپڑا، برتن، ایرانی پیٹرول کے علاوہ گاڑیوں کےسپیئر پارٹس بھی ضبط کئے گئے
سیکورٹی فورسز کی مدد سےکنتانی اور جیوانی کے علاقےکو سمگلرز سے پاک کردیا گیا ہے۔