انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں بھارتی کپتان روہت شرما، بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ اور افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز شامل تھے۔
منگل کے روز آئی سی سی کی جانب سے جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی منتھ قرار دینے کا اعلان کیا گیا۔
بھارتی فاسٹ باؤلر کو جون کے مہینے میں کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی جسپریت بمراہ کے حصے میں آیا تھا۔
دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھارتی کھلاڑی سمریتی مندھنا کو دیا گیا ہے۔