چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں سے مشورے اور مشاورت کا آغاز کر دیاہے اور اس سلسلے میں آج بڑی بیٹھک ہوئی جس میں شریک ہونے والے سابق کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔
سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سابق کرکٹرز کی ملاقات نجی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق کرکٹر انتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان ، اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجاز احمد، محمد سمیع، سرفراز احمد ، عبدالروف ، وجاہت اللہ واسطی، یاسر شاہ، یاسر حمید ، سلمان بٹ سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے ۔
سابق کرکٹرز چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز دیں، ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا ۔