ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
لاہور میں مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی اونچی پرواز ہے۔ کچھ دن پہلے 60 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر آج 240 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ مرغی کے گوشت میں بھی مسلسل اضافے نے عام آدمی کو پریشان کر دیا۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 470روپے تک پہنچ گئی۔
لہسن کی قیمت 600روپے، ادرک 800، لیموں 400روپے فی کلو، ٹینڈے 300روپے، اروی200، کریلے 150 روپے کلو ہوگئی۔
بہاولپور میں ٹماٹر 200 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث فی کلوٹماٹر کی قیمت 400 تک پہنچ گئی تھی۔ شہریوں نے ٹماٹر کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں کمی آئی ہے، عام مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ سرکاری قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، گوجرانوالہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے کلو کمی سے ٹماٹر 240 روپے کلو ہو گیا ہے۔
پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120روپے ہو گئی ہے، پشاور میں پیازاور راوی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ پیاز 120 روپے کلو، اروی 140 روپے کلو جبکہ سبز مرچ کی قیمت میں بھی 10روپے اضافہ ہوا ہے جس سے فی کلو قیمت 130 روپے ہو گئی ہے۔