وزارت داخلہ نےمحرم الحرام میں ملک بھرمیں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نےملک بھرمیں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کےمطابق فوج کوسول انتظامیہ کی مددکیلئےتعینات کیا جارہا ہے،فوج کی تعیناتی زمینی حالات کے پیش نظرصوبے کریں گے۔
پاک فوج کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 245 کےتحت کی گئی،حکومت پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا،بلوچستان نےفوج تعیناتی کی درخواست کی تھی،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے بھی محرم الحرام میں فوج تعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔
اس سے قبل وفاقی وزرات داخلہ نےسندھ میں محرم الحرام کےدوران فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست سندھ میں سیکیورٹی فورسز کےدستے تعینات کیےجائیں گے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےجاری حکمنامےمیں بتایا گیا ہےکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت ملک بھرکی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی،فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کرنےکاکہا گیا ہے۔
فوج کی تعیناتی وہاں کےزمینی حالات کےپیش نظرکی جائےگی، متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سےفوج کوضرورت کےمطابق تعینات کیاجائےگا،تاہم دستوں کی تعیناتی کااختیارصوبوں کے پاس ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نےفوجی حکام سے رابطہ کرکےمحرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیارکرلیا ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کا آغاز ہوتےہی لاہورسمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 43 ہزار سےزائد افسران واہلکار سیکیورٹی سر انجام دیں گے،صوبہ بھرمیں آج چھیانوے عزاداری جلوس،تین ہزار تین سو سے زائد مجالس منعقد کی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ عشرہ محرم الحرام کےدوران صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب قانون شکن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں۔
سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ ،ٹریفک پولیس،ڈولفن سکواڈ ،پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات سےمتعلق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں محرم الحرام کےدوران عوام کی جان و مال کےتحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،
اجلاس میں مجالس اورجلوسوں کےسیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی محرم الحرام سیکیورٹی پلان کے بارے بریفنگ دیں گے۔