وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ زیراعظم کے پی ٹی کا دورہ کر کے بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔ کراچی پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری حضرات اور ایکسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیرِاعظم کو ملکی آمدنی میں اضافے،کاروباری برادری کوسہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم برآمدی ودرآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے لیے جائیں گے۔