سعودی گروپ کا پاکستان میں ریٹیل آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا آغاز کر دیاہے ، ایساد ہولڈنگ نے شیل پاکستان لمیٹڈکے 77.42 فیصد شیئراورکنٹرول حاصل کرلیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق یہ ٹرانزیکشن متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے کی گئی۔ پاکستان میں تیل کی ری ٹیل مارکیٹ کےفروغ کے لیے لین دین مستحکم کیا گیا ہے۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق شیل پاکستان لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے۔ کمپنی پاکستان میں موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کا کام کر رہی ہے۔ وافی انرجی ایل ایل سی ، اسیاد ہولڈنگ گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی سعودی عرب میں فیول اسٹیشنز کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتی ہے۔