کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 7 سے 16 جولائی 2024 تک شیڈول کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر سے 39,000 سے زیادہ کمیونٹی ممبران کے پاکستان آنے کی توقع ہےجن میں 16,000 ہندوستان سے بھی شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے 39,000 سےزیادہ کمیونٹی ممبران شرکت اوراجتماعی عمل کو ہموارکرنے کےلیےدنیا بھرمیں اپنےسفارت خانوں کےساتھ بڑےپیمانے پراقدامات کیے ہیں۔
پاکستان کے سفارت خانوں نے موثر رابطے اورمددکو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ گروپس قائم کیے ہیں۔
ویزاکی سہولت کےبہتر اقدامات کے نتیجےمیں صرف ہندوستان سےتقریباً 16,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
خصوصی ویزا پروسیسنگ پروٹوکول نےعالمی سطح پر بوہرہ کمیونٹی کے اراکین کی درخواستوں کوترجیح دی اوران کو جلد نمٹایا۔
مختلف سرکاری ایجنسیوں نےبڑے پیمانےپرلاجسٹک ضروریات کے لیے ایک مربوط حکمت عملی بنانے کےلیےتعاون کیا۔
مذہبی ہم آہنگی کےلیےپاکستان کاعزم بین الاقوامی مذہبی اجتماعات کے انعقاداور حمایت کےبارے میں اس کے فعال موقف سے عیاں ہے۔
یہ اقدام مذہبی برادریوں کےلیےایک خوش آئند میزبان ملک کےطور پر پاکستان کے کردارکو واضح کرتا ہے۔
حکومت نےباریک بینی سےمنصوبہ بندی کی اورنقل وحمل اور رہائش کےانتظامات سمیت لاجسٹک مدد فراہم کی۔
تمام شرکاء کے لیےسازگارماحول پیدا کرنے کے لیےحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یہ اجتماع ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور عالمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیتا ہے