لاہور شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روز میں 34 روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد مرغی کا گوشت 384 روپےکلو ہو گیا۔
برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں آج 08 روپےمزید کمی ہوئی ہے،مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 384 روپے مقررکی گئی۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 255 روپےکلو جبکہ پرچون ریٹ 265 روپےکلومقررکیا گیا،فارمی انڈوں کی قیمت 250 روپےفی درجن پر مستحکم ہے۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو سستا ہوا تھا، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔