آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اوردعاؤں کے ساتھ ہوا،علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا
علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتےہوئےکہا کہ”وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے،پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے۔زندہ قومیں اپنے محسنوں کےاحسانات کو فراموش نہیں کرتیں،
علماء کرام کاکہنا تھا کہ”جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں“کیپٹن کرنل شیرخان شہید قوم کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہےگا۔
قوم کے شہداء کی قربانیاں ملکی استحکام اور عظمت کی نشانیاں ہوتی ہیں جس پر قوم بجا طور پر فخر کرتی ہیں