ایف بی آر نے لاہور کےاسٹیل میلٹرزکادس ارب روپےکابوگس انوائسزکا فراڈپکڑ لیا۔مبینہ بوگس انوائسز کےذریعےفراڈکرنے والے اسٹیل میلٹرزکی درجہ بندی کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یوایس میلٹرز نےمبینہ طورپر5 ارب 32 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔فیک اینڈفلائنگ انوائسز کے ذریعے نجی میلٹر نےان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔
ذرائع کےمطابق دیگرنجی اسٹیل میلٹرزنے 72 کروڑ روپےکا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔اسٹیل میلٹرزنے پرانا اسٹاک ظاہرکرکے 2 ارب 70 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا،نجی اسٹیل میلٹرز نے سیلزچھپا کر6 کروڑ20 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔
لارج ٹیکس پیئرآفس نےکیس میں ملوث تمام اسٹیل میلٹرزکو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔