حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت سےمنظور شدہ منصوبوں میں مقامی لوگوں کو رائلٹی کے ساتھ 80 فیصد نوکریاں بھی مل رہی ہیں،بلوچستان میں کل 57 قومی سطح کے منصوبے ہیں جن میں 43 پر کام جاری ہے
سی ایس آر ذمہ داری کےتحت مختلف فلاحی منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے،چمالنگ کے ترقیاتی منصوبوں میں 3 نئےسکولز، 4315 اسکالرشپس،تقریباً3937 اساتذہ کو ملازمتیں اور 5.19 ملین کی واٹر سپلائی اسکیمیں شامل ہیں
ہرنائی میں کوسٹ بازارمیں شمسی لائٹس کی تنصیب اورکِلّی مردان میں گھروں کو بجلی کی فراہم کی جارہی ہے،دُکی میں میڈیکل کمپلیکس, بوائز ہاسٹل، 43 سکالرشپس،7 واٹر فلٹریشن پلانٹس، سکولوں کے لیےبسیں اور فیملی پارکس کی تعمیر کی جارہی ہے
مچھ میں 2 بنیادی صحت کےمراکز کی تزئین و آرائش، سول ہسپتال کے لیےایکسرے مشین اور ایمبولینس کی فراہمی بھی کی جاچکی ہے،سیندک میں مقامی لوگوں کیلئے پانی اور توانائی کےقابل ذکر منصوبوں پر کام جاری ہے
ریکوڈک حُمائی،مشکینچہ اور درینچہ میں 3 پرائمری سکول،نوشکی میں 2کلینکس جبکہ 2028 تک ریکوڈک منصوبے میں تقریبا 5000 ملازمتوں کی فراہمی کی جائے گی
او جی ڈی سی ایل 263سکالرشپس،ضلع جھل مگسی میں ٹراما سنٹر، ضلع نوشکی میں بلڈ بینک کی سہولت، ڈی ایچ کیو صحبت پور میں ایک ایمبولینس جبکہ پیر کوہ تا ڈیرہ بُگّی میں 10.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کی جاچکی ہے
پی پی ایل 3 ہزار طلبہ کو ٹیکنیکل تعلیم، سوئی میں پی پی ایل فیڈریشن ہسپتال، سوئی ویلفیئر ہسپتال میں 50 بیڈز کی فراہمی، 300 افراد کو ملازمتیں جنکی کم سے کم تنخواہ 250,000 روپے، سوئی میں47 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور قدرتی افات سے بچاؤ کے لیے 2022 میں 70 ملین روپے کی فراہم کیے جاچکے ہیں
اوچ میں پاور پلانٹ، 4 نئے سکولز میں 1600 طالبات، 257 سکالرشپس، 30000 لوگوں کے لیے 13 واٹر فلٹریشن پلانٹس پر کام مکمل کیا جاچکا ہے
ڈیرہ مراد جمالی میں 4 بڑی شاہراوں پر کام، ضلع نصیرآباد میں 78 کلومیٹر الیکٹرک لائن جبکہ کرونا 2019 میں تقریباً 54 ملین روپے کی فراہمی کی جاچکی ہے
حبکو حب میں 6 پرائمری سکول اور 2 سیکنڈری سکول، دالبندین میں 10 سولر واٹر سسٹم، 9 دیہاتوں کو واٹر ٹینکرز، 3 بنیادی مراکز صحت پر کام جب کہ 782228 مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
اے سی پی ایل پرائمری اور سیکنڈری سکولز کا قیام اور 13 واٹر فلٹریشن پلانٹس تعمیر کروا رہا ہے
سکران میں 6 بیڈز پر مشتمل میڈیکل سینٹر، سول ہسپتال حب میں آئی سی یو جبکہ سکران اور دُریجی میں 2 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی جاچکی ہے
ڈی جی خان سیمنٹ ماوزا چیچائی اور گڈانی میں 2 سکولوں کی تعمیر، مقامی آبادی کیلئے 3 ایمبولینسز، حب بائی پاس پر کام مکمل اور رمضان گوٹھ حب میں 5.5 K.V کے سولر سسٹم کی فراہمی کی کی جارہی ہے
بلوچستان کی خوشحالی کے لیے خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا