پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام 22 قیرات سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 207 روپے ہے ۔ عالمی منڈی میں 24 قیرات سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 2355 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں آج کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا اور 2850 روپے تولہ پر فروخت ہو رہی ہے ۔