خود کو کنوارا ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شہری کے خلاف اُس کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم واجد منصور کی دوسری اہلیہ نے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے جس نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کرلی۔ ملزم نے جھوٹ،فراڈ اور دھوکے کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لیے دوسری شادی کی۔ ملزم واجد منصور پر دوسری اہلیہ سے سولہ تولے طلائی زیورات چھیننے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔