بھارتی میڈیا نے آئی سی سی کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈرافٹ شیڈول کچھ روز قبل آئی سی سی کو بھیجا تھا، ڈرافٹ شیڈول کے مطابق گروپ اے میں پاکستان اور بھارت سمیت نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا ہے۔
گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کو رکھا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق تمام شریک ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی یقین دہانی کروا دی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کیلئے 19 فروری سے 9 مارچ کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔