بانی پی ٹی آئی کےریاست مخالف بیانیےپرپنجاب حکومت نے کارروائی کی منظوری دیدی۔
دستاویزات کےمطابق پنجاب اسمبلی کابینہ نےقراردیاکہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی منظم سازش کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نےپارٹی رہنماوں کو پاکستان مخالف بیانیےکا ٹاسک سونپا،یہ عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
کابینہ دستاویزات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نےبھی اڈیالہ جیل کے باہر ریاست مخالف بیان دیے، گوہرعلی خان نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مشرقی پاکستان کی بات دہرائی۔
دستاویزات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کےبیانات سےعوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا ہے، بیانات،میڈیا ٹاک پرکارروائیاں ہوں گی،قومی اداروں، عدلیہ،سنئیر افسران کے خلاف جھوٹے بیانات پرکیس بنیں گے۔