لاہورمیں 9 سالہ بچےپرچوری کا الزام لگا کردکاندارآپےسےباہرہوگیا، بچے پرتشدد کر ڈالا،سر بازار منہ کالا کیا اور برہنہ کرکے دکان کے سامنے کھڑا کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سبزہ زارکی حدود میں پیش آیا جہاں دکان کےمالک نے بچے پر تشددکرتے ہوئےمنہ کالا بھی کردیا،دکان مالک یوسف نےبچے کوبھرے بازار میں برہنہ کر کےکھڑا کردیا،معصوم بچہ روتا،بلکتا رہا،قریب گزرنے والے شہریوں کو بھی رحم نہ آیا۔
پولیس کےمطابق بچہ گھر سے سامان لینےنکلا تھا،پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتارکرلیا،جبکہ بچے کو اُسکے والد کے حوالے کر دیا گیا۔