آسٹریلوی حکومت نے غیر ملکی طلبہ کی ویزا فیس دوگنی کردی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کی ویزا فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا ہے۔
اسٹوڈنٹ ویزا فیس 710 ڈالر سے بڑھا کر 1600 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
وزٹ ویزا پر آئے ہوئے افراد ویزا تبدیل کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 5 لاکھ 48 ہزار 800 افراد نے آسٹریلیا کا ویزا حاصل کیا تھا۔
حکام کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا میں توسیع کے قوانین بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔