بھارتی ریاست سکم میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ چین کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست سکم کی لوناک جھیل میں کلائوڈ برسٹ کے باعث دریائے ٹیسٹا میں سیلاب آگیا جس سے 23 فوجی لاپتہ ہو گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ لاپتہ فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیم میں پانی بھر جانے پر اچانک پانی چھوڑ دیا گیا جس سے دریا بپھر گیا۔ بھارت فوج کی متعدد گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں بھی دیار برد ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں پانی میں ڈوبے مکانات کو دیکھا جاسکتا ہے۔