پاکستان کرکٹ میں یویو ٹیسٹ کی واپسی ہو گئی ہے ، ٹیم میں سلیکشن سمیت سینٹرل کنٹریکٹ بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یویو ٹیسٹ کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ریجنل کنٹریکٹس سمیت ٹیم سلیکشن فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کردی گئی ۔ ٹیسٹ، انٹرنیشنل اور قومی کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونگے ، کھلاڑیوں کو 2 کلومیٹر رننگ ٹیسٹ سمیت پش اپس ٹیسٹ بھی پاس کرنے ہونگے ، پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 11 جولائی سے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے ، سینٹرل کنٹریکٹس بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کر دیئے گئے ۔