عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور برینٹ کروڈ 54 سینٹ یا 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 85.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 49 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 82.03 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
جون کے دوران دونوں معاہدوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وسیع تر مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔