ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے،متعلقہ ریٹنگ ایجنسیوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، بانڈ ٹرانزیکشن کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی،چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اور متعلقہ ریٹنگ ایجنسیوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں،بانڈ کیلئے پیپلز ری پبلک آف چائنا کی قانونی فرم کی خدمات بھی لی جائیں گی، ٹرانزیکشن کیلئے مقامی لیگل کونسل سے بھی 15 جولائی 2024 تک درخواستیں مانگ لی گئیں ،متعلقہ ریٹنگ اور لاء فرمز کا انتخاب بولی کے عمل کےذریعے کیا جائے گا۔