وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمٰن کی نیوز کانفرنس پر ردعمل جاری کر دیا۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بزرگ اور قابل احترام سیاستدان ہیں، سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے۔
لازمی پڑھیں۔ مولانا فضل الرحمان کا ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدرمستحکم ہونا خوش آئند ہے۔
انتخابات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات ان شاءاللہ 2029ء میں مقررہ وقت پر ہوں گے، مولانا کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔