لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ کل تک ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والوں نے امریکہ کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد کی مخالفت کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی۔
اسلام آبد میں مسلم لیگ ن کے رہنما ءبیرسٹر عقیل ملک اور شائستہ پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) ذاتی مفادات کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئی،امریکی کانگریس کی قرارداد تحریک انصاف کی لابنگ کا نتیجہ ہے۔
لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ کل تک ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی قرارداد کے حامی ہیں، پی ٹی آئی نے امریکی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد کی مخالفت کی، تحریک انصاف کی اصلیت ظاہر ہوگئی۔
لیگی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میںکہا کہ پاکستان کی سالمیت پر آج حملہ ہوا تو کل بھی ہوسکتا ہے،ہرپاکستانی کو کانگریس کے اقدام کی مذمت کرنی چاہیے، جان دے دیں گے، ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔