لاہورسےلڑکیوں کو اغوا کرکےجسم فروشی کروانے کا انکشاف ہوا ہے،،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی کارروائی،3 لڑکیاں فیصل آباد سے بازیاب کرالیا گیا۔
آرگنائزڈکرائم یونٹ نےکارروائی کرتےہوئےخاتون سمیت تین ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کا کہنا ہےکہ گروہ لڑکیوں کوجسم فروشی کےاڈوں پر بھجوا کر70ہزار ماہانہ وصول کرتا،بازیاب ہونے والی لڑکیاں لاہور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئیں۔
عمران کشور نےبتایا کہ ممتاز نامی خاتون گھر سےناراض ہوکرجانے والی لڑکیوں کو ٹریپ کرتی،گروہ کی نشاندہی پرمزید لڑکیوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، ملزمہ اغواء کی جانے والی لڑکیوں کا جعلی نکاح نامہ بنواکرانہیں آگے فروخت کرتی۔