سکھ میرج ایکٹ رولزکی منظوری پرتہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سےجمع کروائی گئی،قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان دنیا کے پہلےسکھ میرج ایکٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ مریم نوازکوخراج تحسین پیش کرتا ہے،وزیراعلیٰ نےپنجاب کی سکھ کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا۔
بھارت جہاں سب سے زیادہ سکھ رہتے ہیں وہاں بھی سکھ میرج ایکٹ موجود نہیں، پنجاب حکومت نے پوری دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے،دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار ممالک میں ایسا قانون موجود نہیں ہے،دنیا بھرکی سکھ کمیونٹی کی جانب سےمریم نوازکیلئے نیک خواہشات اورتہنیتی پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا تھا اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں،انہوں نےعملی طور پر اقدامات سے یہ ثابت بھی کر کے دکھایا ہے